ناشتے میں تاخیر پر سنگدل بیٹے نے روزے دار ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا!
گجرات: ناشتے میں تاخیر پر ماں کا لرزہ خیز قتل گجرات کے نواحی گاؤں مراریان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان نے محض ناشتے میں تاخیر پر اپنی ماں کی جان لے لی۔ اطلاعات کے مطابق، عثمان نواز نامی نوجوان نے اپنی والدہ، رضیہ بی بی، سے ناشتہ مانگا، لیکن وہ روزے کی حالت میں تھیں اور کچھ دیر انتظار کرنے کا کہا۔ یہ سن کر عثمان طیش میں آ گیا اور غصے میں آ کر لوہے کی راڈ سے اپنی ماں پر حملہ کر دیا۔ شدید چوٹوں کے باعث رضیہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے نے علاقے میں خوف اور سوگ کی فضا قائم کر د ی ہے۔